کراچی(نیوزڈیسک)بدعنوانی وبے قاعدگیوں میں ملوث اسٹاک بروکرز کے خلاف چھاپوں کی افواہیں،سرمایہ کار سر پکڑ کر بیٹھ گئے،کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے بھی شدیدمندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 2بالائی حدیں گنوا بیٹھا تاہم کے ایس ای100انڈیکس33ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح پر برقرار رہا ۔گذشتہ ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کے 94ارب روپے سے زائد ڈوب گئے،جس کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم 73 کھرب روپے کی سطح سے گھٹ کر 72کھرب روپے کی سطح پر آگیا۔قومی احتساب بیورو اور ایس ای سی پی کی جانب سے بدعنوانی وبے قاعدگیوں میں ملوث اسٹاک بروکرز کے خلاف چھاپوں کی افواہوں کے باعث خوف کی فضا ہونے سے گزشتہ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روزکراچی اسٹاک مارکیٹ کریش ہوگئی اور کے ایس ای 100انڈیکس سے947پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جبکہ عالمی سطح پر تیل کی فروخت کا حجم کم ہونے سے بین الاقوامی معیشتوں کی غیر تسلی بخش صورتحال کے سبب مقامی آئل سیکٹر کے حصص میں بھی فروخت کارحجان غالب رہا جس سے کراچی اسٹاک مارکیٹ پر 5کاروباری دنوں میں سے 3روز تک مندی کے بادل چھائے رہے جبکہ سیمنٹ سیکٹرکے اچھے مالیاتی نتائج مختلف منفی افواہوں کے دم توڑنے اور بینکنگ سیکٹر کی جانب خریداری سرگرمیوں میں اضافے سے وجہ سے گزشتہ ہفتہ کے 5دنوں میں سے 2روز تیزی کا رحجان غالب رہا۔گزشتہ پیر تاجمعہ5کاروباری روز میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس ایک موقع پر34017.80پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا،جبکہ اسی مدت کے دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس32644.52 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پیر تا جمعہ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں218.36پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس 33891.08 پوائنٹس سے گھٹ کر33672.72پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 136.95پوائنٹس کی کمی سے20490.88پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 23736.77پوائنٹس سے کم ہوکر23561.62پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری اتار چڑھا کے باعث رونما ہونے والی مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 94ارب 97کروڑ 91لاکھ 71ہزار 430روپے کی کمی ہوئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ73کھرب42ارب91 کروڑ 48 لاکھ 78 ہزار 527روپے سے گھٹ کر 72کھرب47ارب93کروڑ57لاکھ7ہزار97 روپے رہ گیا۔گزشتہ ہفتہ اسٹاک مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ29کروڑ19لاکھ 11ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو13ارب روپے ریکارڈ کیا گیا
بدعنوانی وبے قاعدگیوں میں ملوث اسٹاک بروکرز کے خلاف چھاپوں کی افواہیں،سرمایہ کار سر پکڑ کر بیٹھ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
چینی ساختہ خالص دوا پاکستان میں فروخت کی منظوری مل گئی
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما نےپیپلزپارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
بند کرو اسے، بند کرو، وسیم بادامی کے شو کے دوران کسی نے زبردستی احسن اقبال کی ویڈیو کال بند کروا دی
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر قاتلانہ حملہ، ناک اور جبڑا فریکچر، ہسپتال منتقل
-
مسجد حرام کی بلند منزل سے کودنے والے شخص کوبچانے والا اہلکارزخمی
-
سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تنخواہ اور اوورٹائم سے متعلق بڑی پیش رفت
-
قومی ائیرلائن نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن میں توسیع کردی















































