اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسٹیٹ لائف نے 2014میں13ارب روپے کلیمزدیے،چیئرپرسن

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نے سال 2014میں کلیمزکی مد میں 13.091 ارب روپے کی ادائیگیاں کرتے ہوئے ملک بھرمیں اپنے لاکھوں پالیسی ہولڈرزکومالی تحفظ وبچت کی سہولت بہم پہنچائی۔یہ بات اسٹیٹ لائف کی چیئرپرسن نرگس گھلونے کارپوریشن کے سالانہ کنونشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی، اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر اذکار خان، جی ایم مارکیٹ محسن عباس، سینئرکارپوریٹ ایگزیکٹواورپورے پاکستان سے وفود نے اس کنونشن میں شرکت کی۔ چیئرپرسن نے کہا کہ اسٹیٹ لائف کی مارکیٹنگ ٹیم میں 1013ایریا منیجرز، 7199 سیلز منیجرز، 19114سیلز آفیسرزاور 170861 سیلز نمائندگان شامل ہیں جو ملک کے طول وعرض میں پھیلے ہوئے ہیں، کارپوریشن کاہدف ہے کہ لائف انشورنس کے دائرے کووسیع کیا جائے اوراسے آبادی کے ممکنہ طورپرزیادہ سے زیادہ حصے تک پہنچایا جائے۔انھوں نے کہا کہ 2014میں اسٹیٹ لائف کا پہلے سال کا پریمیئم بشمول رینیو 52.697 ارب روپے سے بڑھ کر 59.627 ارب روپے رہا جو13فیصداضافہ ہے، اسٹیٹ لائف نے 2014میں خلیجی ممالک میں 4.879 ملین ڈالرکانیا پریمیئم حاصل کیا، ان ممالک میں کویت، متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب شامل ہیں، 2014 میں اسٹیٹ لائف کی مارکیٹنگ فورس نے ملک بھر میں 7لاکھ 37ہزار 488 خاندانوں کومالی تحفظ فراہم کیا، 2014کے اختتام تک موثر پالیسیوں کی مجموعی تعداد 4.982ملین ہے۔اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کامجموعی مارکیٹ سیئر58فیصد اور مجموعی کاروباری حجم 74 ارب روپے ہے، اس حجم میں گزشتہ 3سال میں 70فیصدتک غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے، کارپوریشن کا پاکستان کے مجموعی جی ڈی پی میں 0.3فیصدحصہ ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…