جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چپس کی درآمد میں 2.5کروڑکی ڈیوٹی چوری بے نقاب

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ کسٹمز کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمزکراچی نے چپس (پرنگل اسنیک) کے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر2 کروڑ44 لاکھ روپے سے زائد کی کسٹم ڈیوٹی و دیگر ٹیکسوں کی چوری بے نقاب کردی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ میسرز آئی بی ایل آپریشن پرائیوٹ لمیٹڈ نے کلیئرنگ ایجنٹ انوراصغربرادرزکے ساتھ مل کر2013 تا 2014کے دوران ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ اوراپریزمٹ ویسٹ سے چپس (پرنگل اسنیک)کے 10 کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لیے داخل کی جانے والی گڈز ڈیکلریشن میں پی سی ٹی 2004.1000 ظاہرکی جس پر فری ٹریڈایگریمنٹ کی ناجائزسہولت لیتے ہوئے کنسائمنٹس کی کلیئرنس صفر فیصدکسٹمزڈیوٹی کے عوض کی گئی جبکہ چپس (پرنگل اسنیک) کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس پی سی ٹی 1905.900 کے تحت عمل میں آتی ہے جس پر 20فیصدکسٹمزڈیوٹی عائد ہوتی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ درآمدکنندہ کی جانب سے پی سی ٹی کا غلط استعمال کیاگیاجس سے قومی خزانے کو مجموعی طورپر 2کروڑ44لاکھ 64 ہزار 542روپے کانقصان پہنچایا گیا۔واضح رہے کہ ڈائریکٹرپوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمزگل رحمن کی جانب سے بے نقاب کی جانے والی ڈیوٹی و ٹیکسزکی چوری کے بعد متعدد درآمد کنندگان اورکسٹمزافسران میں بے چینی کی لہر پائی جارہی ہے اوردرآمدکنندگان ڈیوٹی وٹیکسزکی درست شرح کے مطابق ادائیگیاں کرنے پر مجبورہوگئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے بے قاعدگی میں ملوث درآمد کنندہ آئی بی ایل آپریشنز سے 10 روز کے اندر جواب طلب کرلیا گیاہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…