جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

برآمدات میں اضافے کیلئے تجارتی سفارتکاری سمیت اہم فیصلے

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے تجارت کے فروغ اور سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تجارتی سفارتکاری سمیت سمیت اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے،تجارت کوفروغ، خسارہ کم اور سیلزٹیکس ریفنڈ کا آن لائن سسٹم بنایا جائے گا۔وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام کے مطابق ایکسپورٹرز کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں فراہم کرنے کی غرض سے ریسرچ اینڈڈیولپمنٹ، ویلیو ایڈیشن، برانڈنگ اور نئی مارکیٹوں کی تلاش کے لیے موجودہ اداروں کی کیپسٹی بلڈنگ کی جائے گی، کاروباری لاگت کم کرنے کے لیے اسٹینڈرائزیشن کو فروغ دیا جائے گا، اس کے ساتھ ٹریڈ ڈپلومیسی شروع کرنے کے لیے نئے ادارے بنائے جائیں گے۔ وزارت تجارت کے مطابق ہمارے ہاں اسپیشلائز ادارے نہیں ہیں، ہم بھارت کی طرز پر ایسے ادارے بنائیں گے جس سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے، بھارت میں 12 سال میں ہارٹیکلچر میں 3 گنا اضافہ ہوگیا۔حکام کے مطابق سیلز ٹیکس ریفنڈز نہ ملنے سے بزنس کی کاسٹ بڑھ رہی ہے، اس لیے اس کی فوری ادائیگی کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کرایا جائے گا، بارڈرز پر اے این ایف کے حکام سامان کو کھول کر چیک کرتے ہیں جس سے سامان خراب اور ہراسمنٹ ہوتی ہے۔اس مسئلے کے حل کے لیے بارڈرز پر اسکینرز لگائے جائیں گے تاکہ کنسائنمنٹ کھولنے کی نوبت نہ آئے، اس کے علاوہ ریلوے کارگو سروس شروع کی جا رہی ہے جس کے ذریعے سامان بلک میں پہنچایا جائے گا، اس نئے فورم کی سربراہی سیکریٹری ریلوے کریں گے، اس طرح کارگو سروس سے بھی سامان کی لاگت میں کمی آئے گی، وزارت تجارت نے 30 سال سے اچھی شہرت رکھنے والی کارگو کمپنیوں کے سامان کی چیکنگ کے بغیر بارڈر کراسنگ پر بھی غور شروع کر دیا ہے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…