منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

رینجرز کی ہدایت پر اسٹیٹ بنک کا بنکوں اور مالیاتی ادروں کے نام خط

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بنک نے رینجرز کی ہدایت پر تمام ملکی اور غیر ملکی بنکوں اور مالیاتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ کراچی میں دہشت گردوں کو فنڈنگ کے الزام میں گرفتار چار اہم افراد کی تمام بنک تفصیلات فراہم کریں۔تمام بنکوں اور ترقیاتی مالیاتی ادروں کے صدور اور چیف ایگزیکیٹیو کو لکھے گئے خط میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے چاروں اہم افراد کے نام بھی فراہم کئے ہیں ،جن میں سابق وزیر پیٹرولیم اور سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم حسین شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر تین افراد میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر شعیب وارثی،ادارے کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر ذوہیر صدیقی اور کامران ابسان ناگی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے ان افراد ،ان کے ساتھیوں اور خاندانی افراد کے بنک اکاونٹس تک رسائی حاصل کر نے کی کوشش کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز نے اسٹیٹ بنک سے کہا تھا کہ ملک میں کام کرنے والے تمام ملکی اور غیر ملکی بنکوں اور مالیاتی اداروں کو ہدایت کرے کہ اکاونٹ اوپننگ فارم ،اکاونٹ استعمال کر نے والے کسی دوسرے شخص کو دیئے گئے اجازت نامہ،دستخط کے کارڈ اور قومی شناختی کارڈ کی نقول فراہم کی جائیں۔اس کے علاوہ بنک اکاونٹ شروع ہونے کی تاریخ سے اکاونٹ کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔۔اسٹیٹ بنک نے کہا ہے کہ چاروں افراد کے انفرادی یا ان کے کاروبارکے دیگر اکاونٹس ،ڈپازٹ یا لاکرز کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…