کراچی(نیوزڈیسک)قومی ایئرلائن پی آئی اے میں صرف لندن کے ایک روٹ پر قومی ا ئیرلائن کو 4 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا میگا اسکنڈل سامنے آیا ہے ۔ ایوی ایشن ڈویژن نے ایف آئی اے کو فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ پی آئی اے کی داخلی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اس میگا اسکینڈل کے تین مرکزی کردار ہیں ۔ا ئیرلائن ذرائع کے مطابق جنرل منیجر ریونیو مینجمنٹ اور شعبہ مارکیٹنگ کے روٹ انالسٹ رات گئے خفیہ پاس ورڈ کے زریعہ لندن کی مخصوص ٹریول ایجنسی کیلئے کم قیمت ٹکٹ کی بکنگ کھول دیتے اور لندن سے پاکستان کیلئے پروازوں کے سینکڑوں مہنگے ٹکٹ کم قیمت میں فروخت کرکے پی آئی اے کو ہر ایک پرواز پر لاکھوں روپے نقصان پہنچاتے ۔ایوی ایشن ڈویژن نے اس میگا اسکنڈل پر ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے خط لکھ دیا ہے ۔ اسکینڈل کا مرکزی کردار علی طاہر قاسم پہلے سے ہی جعلی کمپنی کے ذریعے 2 لاکھ 6ہزار ڈالر کے غبن کے الزام میں ایف آئی اے کے زیر حراست ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں