جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستانی برآمدات2ماہ میں10.27فیصد گر گئیں

datetime 11  ستمبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 2ماہ میں 10.27 فیصد گر گئیں، جولائی اور اگست2015 کے دوران 3ارب 43 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی اشیا برآمد کی جاسکیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3 ارب 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ ماہانہ اعدادوشمار کے مطابق2 ماہ میں درآمدات بھی 9.29 فیصد کی کمی سے 7 ارب 19کروڑ40 لاکھ ڈالر تک محدود رہیں جس کی وجہ سے تجارتی خسارہ بھی 8.38فیصدگھٹ کر 3 ارب 76 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گیا۔ واضح رہے کہ جولائی اگست 2014 میں درآمدات 7 ارب 93 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 4ارب 10کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا تھا۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ برآمدات 3.52 فیصد کی سال بہ سال کمی سے 1 ارب 83 کروڑ 50لاکھ ڈالر رہیں جبکہ درآمدات 18.50 فیصد کی نمایاں کمی سے 3 ارب 82کروڑ 30لاکھ ڈالر رہیں اور تجارتی خسارہ 28.72 فیصد گھٹ کر 1ارب 98کروڑ 80لاکھ ڈالر رہ گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2 ارب 78کروڑ 90لاکھ ڈالر رہا تھا، اگست2014 میں برآمدات1ارب 90 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اور درآمدات 4ارب 69کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہی تھیں۔
اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے مقابلے میں اگست میں برآمدات 14.83 فیصد، درآمدات 13.41 فیصد اور تجارتی خسارہ 12.13 فیصد بڑھ گیا، جولائی 2015 میں برآمدات1 ارب 59 کروڑ80 لاکھ ڈالر، درآمدات 3 ارب 37 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1ارب 77کروڑ 30لاکھ ڈالر رہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…