کراچی(نیوز ڈیسک) لسٹڈ کمپنیوں کا ریزلٹ سیزن ختم ہوتے پرافٹ ٹیکنگ کا رحجان غالب ہونے کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو ایک بار پھر اتارچڑھاو کے بعد مندی غالب رہی جس سے سرمایہ کاروں کے24 ارب23 کروڑروپے ڈوب گئے۔ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، میوچل فنڈز، این بی ایف سیز اور دیگر آرگنائزیشنز نے 18 لاکھ54 ہزار563 ڈالر کی سرمایہ کاری کی، مقامی کمپنیوں10 لاکھ 72 ہزار، بینکوں ومالیاتی اداروں1 لاکھ95 ہزار اورانفرادی سرمایہ کاروں نے24 لاکھ ڈالرکا انخلا کیا۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 37.99 پوائنٹس گھٹ کر 33792.37 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 54.34 پوائنٹس کمی سے20572.53 اور کے ایم آئی30 انڈیکس289.66 پوائنٹس گھٹ کر55832.88 ہوگیا۔کاروباری حجم بدھ کی نسبت12.80 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر17 کروڑ2 لاکھ43 ہزار 670 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار370 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں137 کے بھاو¿ میں اضافہ 213 کے دام میں کمی اور20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
حصص مارکیٹ میں مندی سے38 پوائنٹس کی کمی
11
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں