، ٹوڈی اور تھری ڈی کمپنی ڈیٹا کے حصول کے لئے منصوبے پر کام کے علاوہ ڈرلنگ سے متعلقہ خدمات شامل ہیں۔ دونوں فرمیں مندرجہ بالا علاقوں میں قیام اور باہمی طور بہتر تعاون سے ترقی کو فروغ ملے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مخصوص تعاون کے ذریعے ہائیڈرو کاربن کھیتوں اور ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کے عمل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ قدرتی وسائل کے موثر استعمال سمیت پاکستان کو اقتصادی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا ہے ۔ مزید بتایا کہ دونوں کمپنیوں میں مختلف منصوبوں پر عملدرآمد مرحلہ وار کیا جائے گا جس کے لئے دونوں کمپنیوں پر مشتمل ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں روسی پٹرولیم کمپنی کے ساتھ بھی اسی طرح کا معاہدہ کیا گیا جس میں دوطرفہ باہمی امور پر اور وسیع تر پٹرولیم کے منصوبوں کے کام کا آغاز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔