کراچی(نیوزڈیسک) روس پانچ دہائیوں کے بعد دوبارہ پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے علاوہ ملک بھر میں گیس پائپ لائن کا جال بچھانے پر بھی غور کر رہا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں کی حکومتیں اس حوالے سے بات چیت کے مراحل میں ہیں کیونکہ متعدد روسی کمپنیاں پاکستان کے پٹرولیم سیکٹرز اور دیگر ترقیاتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کو تیارہیں ۔ رپو رٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک معروف روسی پٹرولیم کمپنی اورخیبرپختونخوا آئل گیس کمپنی لمٹیڈ کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ۔ جس کے تحت خیبرپختونخوا آئل گیس کمپنی لمٹیڈ اور روسی پٹرولیم کمپنی خیبرپختونخوا میں ریسرچ اور پیداواری شعبوں میں طویل المیعاد تعاون میں توسیع کرے گا۔ مزید برآں دونوں فریقین مشترکہ طور پر آئندہ لین دین میں تازہ ریسرچ اور رعایتی بلاکس کے لئے بولی ہو گی ۔ مزید برآں دونوں قیمتوں میں کئی دیگر معاہدے بھی طے پائے جن میں جیولاجیکل اور جیو فزیکل کے میدان میں کام