اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

سوئی سدرن کمپنی کی طرف سے پریشر میں کمی سےاسٹیل ملزکوساڑھے4ارب کانقصان

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت کے تحت چلنے والے دو اداروں پاکستان اسٹیل ملز اور سوئی سدرن گیس کمپنی میں کئی ماہ سے شدید تنازع پایاجاتاہے جس کی وجہ سے ساڑھے4ارب کا نقصان ہو چکا ہے۔ پاکستان اسٹیل ملز سوئی سدرن گیس کمپنی کے 36 ارب روپے کے گیس کے بل کی نادہندہ ہے اور عدم ادائیگی کی بنا پر سوئی گیس کمپنی نے پاکستان اسٹیل ملز کو گیس سپلائی کے پریشر میں کمی کردی ہےجس سےاسٹیل ملز کی پیداوار بند ہوگئی اور اسے یومیہ 7 کروڑ کا خسارہ ہورہا ہے ۔ اسٹیل ملز نےدعویٰ کیاہےکہ اس نے 9 ارب کی پیداوارمکمل کی ہے اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے پی ایس ایم کے سی ای او کو خط میں اسٹیل ملز کوکہا ہے کہ مذکورہ سامان کو فروخت کرکے کمپنی کے واجبات جزوی طورپرادا کئے جائیں تاکہ گیس پریشر بحال کیا جاسکے۔ 5 ستمبر 2015ء کو اسٹیل ملز کے سی ای او کو خط میں ایس ایس جی سی نے لکھا’’ آپ کے 4 ستمبر 2015ء کے خط کے حوالے سے مطلع کیا جاتا ہے کہ ہم پہلے ہی آپ کی تجویز پر غورکرچکےہیں لیکن بد قسمتی سے ہم یہ درخواست اس وقت تک قبول نہیں کرسکتے جب تک ہمیں ادائیگی نہیں کی جاتی اور ہمارے بورڈ کے فیصلے کے مطابق ادائیگی کےحوالےسےپلان نہیں دیدیا جاتا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آپ اپنی مکمل کی گئی مصنوعات کی فروخت سے فنڈز حاصل کرسکتے



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…