کراچی (نیوز ڈیسک ) کراچی کی شہری انتظامیہ حرکت میں کیا آئی دودھ فروشوں نے گٹھنے ٹیک دیئے اور دودھ کی سپلائی ایک بار پھر پرانے نرخوں شروع ہوگئی مگر سرکاری ریٹ پر دودھ کی فروخت تاحال ممکن نا ہوسکی۔ دنیا نیوز کے سروے کے مطابق شہر میں دودھ اب 94 روپے کی بجائے 84 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔ شہری انتظامیہ دودھ کی قیتموں میں 10 روپے کم کرانے میں کامیاب تو ہوگئی مگر ابھی انتظامیہ کا ایک امتحان باقی ہے کیونکہ دو سال قبل حکومت نے دودھ کے نرخ 70 روپے طے کیے تھے جس پر اب تک عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر یوسف عباسی کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ پر دودھ کی فروخت ممکن بنانے کے لئے منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ ا±مید ہے جلد ہی سرکاری نرخوں پر دودھ کی فراہمی ممکن ہوجائے گی۔
دودھ فروش مافیا نے انتظامیہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے
10
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں