ماسکو(نیوز ڈیسک) گذشتہ 15 برسوں میں عالمی منڈی میں اسلحہ کی فروخت میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔بین الاقوامی نمائش رشیا ارمز ایکسپو 2015 میں اسلحہ برآمدکرنے والی روسی سرکاری کمپنی روس اوبورون ایکسپورٹ کے نائب سربراہ سرگئی گورے سلاوسکی نے بتایا کہ 15 برسوں میں دنیا میں فروخت ہونے والے ہتھیاروں کی مجموعی قیمت بڑھ کر 85 ارب ڈالرہوگئی ہے جبکہ پہلے یہ رقم 28 ارب ڈالر تھی اور یہ رجحان اب بھی جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کی کئی وجوہات ہیں بالخصوص یہ کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں کشیدگی برقرار ھے اور دہشتگردوں کے خلاف جنگی اپریشنز جاری ھیں۔اس کے علاوہ بعض ممالک کی افواج کو نئے ہتھیاروں سے لیس کئے جانے کا وقت آگیا ہے۔مزید برآں بعض ممالک اپنی فوجی بجٹوں میں اضافہ کرتے ھوئے علاقائی سطح پر اپنی لیڈرشپ کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔