اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

سٹیٹ بینک نے اردو ویب سائیٹ کی تیاریاں شروع کر دیں

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک ) سرکاری اداروں میں اردو کے نفاذ کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تیاریاں تیز کردیں۔ اردو ویب سائٹ کا افتتاح جلد کیا جائے گا ،
سپریم کورٹ کے اردو زبان کو بطور دفتری زبان رائج کئے جانے کے فیصلے پر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ اگرچہ بینک دولت پاکستان اپنی سالانہ ، سہ ماہی رپورٹ ، زری پالیسی بیان اور اعلامیے انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی جاری کرتا ہے لیکن کورٹ احکامات ملنے کے بعد مرکزی بینک نے دیگر مواد کا اردو میں ترجمہ شروع کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں مرکزی بینک میں آویزاں اشارے ، پرائز بانڈ اور رقم جمع کرانے کے فارم سب سے پہلے ترجمہ ہونگے جس کے بعد مرکزی بینک کے قوانین و ضوابط اور دیگر معلوماتی مواد کا ترجمہ ہوگا۔
اس کے علاوہ جلد اردو ویب سائٹ کا اجراءمتوقع ہے۔ انگریزی مواد کا ترجمہ کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ عام خیال ہے کہ مرکزی بینک کو اس سلسلے میں نئے وسائل اور تربیت یافتہ افرادی قوت درکار ہوگی۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے پر عملدرآمد پر تین ماہ کے اندر رپورٹ طلب کی ہے۔ اندازے ہیں کہ مرکزی بینک اس عرصے میں نفاذ اردو کا بنیادی کام مکمل کرلے گا۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…