کراچی (نیوز ڈیسک ) پھل وسبزیوں کی برآمدات کو اگلے 10 سال میں 7 ارب ڈالر تک پہنچانے کی حکمت عمل پر غور کیا جارہا ہے۔ پاکستانی پھل و سبزیاں اپنی خوشبوں اور ذائقے کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ پاکستان کو سالانہ 670 ملین ڈالر کا زرمبادلہ پھل و سبزیوں کی برآمدات سے حاصل ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ شعبہ کافی پھل پھول سکتا ہے اور اس کی برآمدات 7 ارب ڈالر تک پہنچائی جاسکتی ہیں۔ اس حوالے سے فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے رہنما آج وزیر تجارت سے ملاقات کر رہے ہیں جس میں پھل و سبزیوں کی پیداوار اور برآمدات آئندہ 10 سال میں 7 ارب ڈالر تک پہنچانے کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا جبکہ جلد ہی وزیر اعظم کو بھی اس حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
پھل اور سبزیوں کی برآمدات کو دس برس میں 7 ارب ڈالرز تک پہنچانے پر غور
10
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں