لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے وکلاءپر عائد16فیصد سیلز ٹیکس کالعدم قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزار نے موقف اختیا ر کیا کہ وکلاءپر سیلزٹیکس کے نفاذ سے انصاف مہنگا ہو گا ،فیسوں پر سیلز ٹیکس نافذ نہیں ہوتا۔حکومت کی جانب سے وکلاءپر سیلز ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی ہے جسے ختم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔عدالت نے سیلز ٹیکس کے نفاذ کیخلاف حکم امتناعی جای کرتے ہوئے فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے۔