اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

یورپ میں دودھ پانی سے بھی سستا بکنے لگا

datetime 9  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں دودھ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور ڈیری فارمرز اسے مزید بڑھا رہے ہیں لیکن یہ سن کر آپ کو حیرت ہو گی کہ یورپ میں دودھ پانی سے بھی سستا بکتا ہے جس کی وجہ سے دودھ فروش اب اسے مہنگا کرنے کا مطالبہ لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی ممالک میں دودھ کا ایک لیٹر ایک ڈالر میں فروخت ہورہا ہے جب کہ پانی کی بوتل 1.50 ڈالرمیں بکتی ہے۔ فرانس میں دودھ اور پانی کی قیمت برابر ہے اور دونوں ہی ایک ڈالر فی لیٹر میں فروخت کیے جارہے ہیں۔ جرمنی کی سپر مارکیٹس میں ایک لیٹر دودھ یورپ بھی سستا ہے اوروہاں دودھ کا ایک لیٹر صرف 55 سینٹ کا ج بکہ پانی کی ایک لیٹر والی بوتل کی قیمت 72 سینٹ ہے۔دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے لیے ہزاروں ڈیری فارمز نے برسلز میں یورپی یونین کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اورسڑکوں کو بلاک کردیا جب کہ پولیس پر انڈے برسائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہول سیل مارکیٹ میں دودھ کی قیمت 20 فیصد کم ہوئی ہے جس کی وجہ سے بہت سے ڈیری فارمر دودھ پر لگنے والی قیمت سے بھی کم قیمت پر دودھ فروخت کرنے پر مجبور ہیں اسی لیے یورپی یونین نے کسانوں کو 50 کروڑ یورو کی ہنگامی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین اور روس کی جانب یورپی منڈیوں سے دودھ کی سپلائی کی ڈیمانڈ کی کمی کے باعث دودھ کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ روس یورپ سے 32 فیصد ڈیری پراڈکٹس خریدتا تھا جس میں کمی آئی ہے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…