اسلام آباد(آن لائن) چین پولٹری سیکٹر میں پچاس ارب روپے سرمایہ کاری کرے گا، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے دس سال میں مرغی کی پیداوار دگنی ہوجائے گی۔پاکستان پولٹری ایسوی ایشن کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کے مطابق دنیا بھر میں حلال گوشت کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے مثبت اثرات پاکستان کے پولٹری سیکٹر پر بھی دیکھے جارہے ہیںَ۔ انھوں نے کہا کہ چین نے چند سال کے دوران پولٹری سیکٹر میں پچاس ارب روپے سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے، جس سے مرغی کی پیداوار میں دگنا اضافہہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو دوہزار پندرہ میں دنیا کے بارہ ممالک شریک ہوں گے، جس سے اس سیکٹر میں سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔