اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی گرانی ہے یا نہیں؟ معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔واپڈا نے نیپراکو درخواست دی ہے جس میں پن بجلی کی قیمت میں دو روپے گیارہ پیسے فی یونٹ اضافہ کی استدعا کی گئی ہے۔نیپرا نے آج اس درخواست کی عوامی سماعت کی جس میں تمام متعلقہ فریقوں کے نمائندے شریک ہوئے۔اس موقع پر سماعت کے دوران خیبر پختونخواکے وزیراعلیٰ بھی موجود تھے ، انہوں نے اس موقع پر صوبے کے لئے بجلی کے منافع کا معاملہ بھی اٹھایا۔اگر نیپرا واپڈاکی درخواست کو منظور کرتاہے تو پن بجلی کی قیمت ایک روپے 74پیسے یونٹ سے بڑھ کر 3روپے 85پیسے فی یونٹ ہو جائے گی اور بلوں میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں