انڈیکس529.69پوائنٹس اضافے سے33474.17 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر359 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے250 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں اضافہ،94 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں کمی جبکہ 15کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں93 ارب78کروڑ28لاکھ 89ہزار 115 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر72 کھرب30 ارب59کروڑ76 لاکھ83 ہزار929 روپے ہوگئی۔ مجموعی طور پر29 کروڑ19 لاکھ11ہزار870 شیئرز کا کاروبار ہوا جو پیرکے مقابلے میں7کروڑ34 لاکھ26 ہزار190 شیئرززائد ہےں۔ قیمتوں کے اتار چڑھاﺅ کے حساب سے کولگیٹ پامولو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت60.00 روپے اضافے سے 1360.00 روپے،پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت43.26 روپے اضافے سے950.33 روپے پر بند ہوئی۔ نمایاں کمی سیمنس پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت22.50 پوائنٹس کمی سے1077.50 روپے جبکہ الغازی ٹریکٹر کے حصص کی قیمت13.76 روپے کمی سے449.00روپے پر بند ہوئی۔منگل کودیوا ن سیمنٹ کی سرگرمیاں2کروڑ29لاکھ 44 ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت87پیسے اضافے سے17.88 روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1 کروڑ90 لاکھ85 ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت45پیسے اضافے سے79.88 روپے پر بند ہوئی۔منگل کو کے ایس ای 30 انڈیکس352.83 پوائنٹس اضافے سے 20369.29 پوائنٹس،کے ایم آئی 30انڈیکس881.27پوائنٹس اضافے سے 55455.50 جبکہ کے ایس ایس آل شیئرز انڈیکس329.12 پوائنٹس اضافے سے 23434.14 پوائنٹس پر بند ہوئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں