کراچی (نیوزڈیسک)کراچی اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ کئی روز سے جار ی مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا ۔اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو زبردست تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 33000,33100,33200,33300اور 33400کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں93ارب78کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت33.60 فیصد زائد جبکہ69.63فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فروخت کے دباو ¿ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32644پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاو ¿سز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،توانائی اور آٹو موٹیو سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں