نیٹ میٹرنگ میکنزم کاربن کے اخراج اور بجلی کی اوسط قیمت کو نیچے لانے کےلئے ایک شاندار تصور ہے۔پاکستان سورج کی روشنی اور پون انرجی کے بے پناہ وسائل سے مالامال ایک ایسے خطہ میں واقع ہے جو اس کو متبادل توانائی کی ٹیکنالوجیزکے استعمال کیلئے موزوں بناتا ہے۔ریون انرجی لمیٹڈ کے سی ای اوانعام الرحمان کا کہنا ہے کہ توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کےلئے، یہ ضروری ہے کہ تمام متبادل وسائل کوپوری طرح سے توانائی کی منصوبہ بندی میں شامل کیا جائے ۔انھوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ ایک حیران کن تصور ہے جونہ صرف حکومت کی اپنی توانائی کی طلب اوررسد کے خلاءکو پر بلکہ صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی اور انرجی کریڈٹ حاصل کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ریون انرجی لمیٹڈ نئی نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت 20 کنکشن کے لئے درخواست دے رہا ہے۔نیٹ میٹرنگ کے تصور کو استعمال کرتے ہوئے بجلی صارفین عام طور پر یوٹیلٹی سے خریدنے والی