اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

آنے والے مہینوں میں عوام کو مزید خوش خبریاں ملیں گی ,اسحاق ڈار

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منصوبے مکمل ہوں گے اپوزیشن کی تمام جماعتیں ہمارے ساتھ مل کر چارٹر آف اکنامک بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خوشحالی کی نوید ہے . بلوچستان میں امن کا مرحلہ شروع ہوچکا ، بلوچی پاکستان کا جھنڈا لہرا رہے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے توانائی کی دستیابی ضروری ہے تاکہ بڑھتی ہوئی صنعت کی طلب کو پورا کیا جا سکے اس سلسلے میں حکومت نے گردشی قرضے کے مسائل کو حل کر لیا ہے اور اس نے پاور کمپنیوں کو اس مد میں 480 ارب روپے ادا کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے بڑے منصوبوں پر بھی کام شروع کیا جا چکا ہے جس سے توانائی کی مستقبل کی ضروریات پوری ہو سکیں گی اور اعلیٰ نمو کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دسمبر 2017ءتک 10 ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کر لی جائے گی اس کے علاوہ ٹرانسمیشن لائنز کو بھی بہتر کیا جائے گا۔ انہوں نے معاشی استحکام کے حصول کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے متعارف کردہ اصلاحاتی ایجنڈا اور اس کے تحت کئے گئے اقدامات، پاکستان کی بہتر معاشی کارکردگی اور اس کے نتیجے میں مثبت اقتصادی اشاریوں کے بارے میں بھی شرکاءکو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 4 ماہ کی ادائیگیوں کیلئے کافی ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے تمام سیاسی قوتوں کی مشاورت سے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا جو کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی امن کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کیا گیا جس کے نتیجے میں 85 فیصد جرائم میں کمی ہوئی ہے اور کاروباری طبقہ اس پر اطمینان کا اظہار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر کراچی میں سیلز 90 ارب روپے تک پہنچ گئی تھی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ شہر کی تجارتی سرگرمیوں اور امن میں بہتری آئی ہے۔ صوبہ بلوچستان میں بھی بہتری آئی ہے اور صوبے کا امن بحال ہوا ہے جو سول ملٹری تعلقات کی منفرد نوعیت کا آئینہ دار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…