شنگھائی(نیوزڈیسک)چین زر مبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے تاہم معاشی سست روی کی وجہ سے گزشتہ ماہ اگست میں اس کے ذخائر میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق اگست کے مہینے میں چین کے زر مبادلہ کے ذخائر 93.9 ارب ڈالر کمی کے بعد 3.557 ٹریلین کی سطح پر آگئے تھے جو ایک ماہ میں ہونے والی سب سے بڑی کمی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کے مرکزی بینک کی جانب سے یوآن کی قدر میں کمی کی وجہ سے زر مبادلہ کے ذخائر کم ہوئے۔چین کے مرکزی بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر مسلسل چار ماہ سے زوال کا شکار ہیں۔