اسلام آباد (آن لائن) عام مارکیٹ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت پر 10 روپے اضافہ کر دیا گیا ۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 745 روپے کا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے فلور ملز مالکان کی جانب سے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 10 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ رواں ہفتے دوسری مرتبہ فلور ملز مالکان کی جانب سے آٹے کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں جمعہ کے روز بھی 20 کلو آٹے کے تھیلے پر 10 روپے بڑھا دیئے گئے تھے جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 725 روپے سے بڑھ کر 745 روپے ہو گئی ہے ۔ فلور ملز مالکان نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹے کی قیمتوں پر اضافہ کھلی مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں بڑھنے کے باعث کیا جا رہا ہے نقصان پر آٹا فروخت نہیں کر سکتے اگر حکومت آٹے پر فلور ملز کو سبسڈی دے تو عوام کو ریلف دیا جا سکتا ہے ۔