کراچی(نیوز ڈیسک) پیاز کی قیمت برآمدات میں اضافے کے باعث بڑھ رہی ہے، علاقائی ودیگر ممالک کی جانب سے طلب بڑھنے کے باعث قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملک میں پیاز کی قیمتیں 60 روپے کلو تک پہنچ چکی ہیں۔ایکسپورٹرز کے مطابق بھارت وبنگلہ دیش کی جانب سے بڑے پیمانے آرڈرز موصول ہونے کے باعث رواں سال پیاز کی ایکسپورٹ ڈھائی لاکھ ٹن سے بڑھ کر ساڑھے5لاکھ ٹن تک پہنچنے کاامکان ہے یعنی پیاز کی برآمدات میں 100 فیصد سے بھی زائد اضافے کا امکان ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق بھارت اور بنگلہ دیش،سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا کو یومیہ سیکڑوں ٹن پیاز برآمد کی جا رہی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں