کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیاگیا ،کراچی ڈیری فارمرز ایسو سی ایشن اور مِلک ریٹیلرز ایسو سی ایشن نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ دودھ کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا فیصلہ شہریوں کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے، کراچی میں اتوار سے دودھ کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا تھا،جس کے بعد چائے ، دہی ، لسی اور مکھن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا تھا۔دوسری جانب کراچی میں یکطرفہ طور پر دودھ کی قیمت بڑھانے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے بتایا کہ شہر کے تمام اضلاع سے فارمرزاورمنیجرزسمیت97دودھ فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ متعدد دکانوں کو سیل کرنے کے علاوہ مجموعی طورپر 16 لاکھ روپےجرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ جبکہ 24 ڈیری فارمرز کے وارنٹ جاری کر کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں