پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

تھرکول فیلڈ میں فوری پانی پہنچانے کا منصوبہ منظور

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)حکومت سندھ نے فوری طور پر تھرکول فیلڈ میں پانی پہنچانے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔یہ فیصلہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات اعجاز علی خان کی صدارت میں ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ آبپاشی کو پابند کیا گیا کہ آر بی اوڈی کے منصوبے سے یہ پانی نبی سر کے علاقے سے اسلام کوٹ تک پہنچانے کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں کیونکہ اس وقت ایک درجن سے زائد غیر ملکی کمپنیوں نے کوئلے سے بجلی گھر بنانے کے تیاری مکمل کرلی ہے۔ کوئلے سے بجلی گھر بنانے کے لیے لازمی ہے کہ وہاں پانی موجود ہو تھر میں کوئلے سے بجلی بننے کے بعد جہاں بجلی پیدا ہوگی وہاں پر پانی بھی فلٹر کرکے پینے کے قابل بنایا جائے گا۔ اس لیے حکومت سندھ نے ہنگامی اقدامات کرکے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…