سی این جی نرخوں میں کمی؛ اسٹیشن مالکان کا عدالت جانے کا اعلان

7  ستمبر‬‮  2015

کراچی(نیوز ڈیسک)سی این جی اسٹیشنز مالکان نے حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود سی این جی کی قیمتوں میں کمی کرنے پر وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو لکھے گئے خط میں سی این جی کو قابل فروخت بنانے کا مطالبہ کیا ہے اور بصورت دیگر عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی این جی اسٹیشن اوونرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے گیس کی نرخوں میں اضافے کے باوجود سی این جی کی قیمت میں کمی کرنے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے لیے کاروبار جاری رکھنا مشکل بنادیا ہے،سی این جی مالکان مہنگی گیس خرید کر کس طرح سستی فروخت کرسکتے ہیں اور کوئی بھی کاروبار نقصان میں کیسے چلایا جاسکتا ہے۔سی این جی اسٹیشن اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش کا کہنا ہے کہ سی این جی مالکان اس وقت صرف عوامی مفاد میں نقصان میں سی این جی کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی این جی سیکٹر کیلیے گیس انفرااسٹریکچر ڈیولپمنٹ سیس بھی200روپے فی یونٹ سے بڑھا کر300روپے فی یونٹ کردیا گیا ہے۔ملک خدا بخش کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ہم وزارت پٹرولیم اور اوگرا حکام کو خط لکھ دیا ہے جس میں ان سے استدعا کی گئی ہے کہ سی این جی کی قیمتوں کو حقیقی بنایا جائے تا کہ ہم نقصان سے محفوظ رہ سکیں،اگر وزارت پٹرولیم اور اوگرا نے ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے تو پھر ہمارے پاس عدالت کے پاس جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں رہے گا کیونکہ کوئی بھی سرمایہ کار اپنا کاروبار نقصان میں نہیں چلا سکتا اور یہ بات حکام کو سمجھنا ہوگی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…