اسلام آباد(نیوزڈیسک)تاپی گیس پائپ لائن منصوبے میں پیش رفت ہوئی ہے، ترکمانستان کی گیس کمپنی نے منصوبے کے لیے سروے کا آغاز کردیا،تاپی پائپ لائن کی تعمیررواں سال دسمبر سے شروع ہوگی ۔غیر ملکی اخبار کے مطابق ترکمانستان کی سرکاری گیس تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی قیادت کرے گی، دس ارب ڈالر مالیت کے اس منصوبے کے لیے کمپنی نے انجینئرنگ اور سروے ورک کا آغاز کردیا ¾ جاپان اورکورین کمپنیز کی جانب سے بھی منصوبے میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی ظاہر کی گئی ¾ پائپ لائن کی تعمیر کا آغاز رواں سال دسمبر سے ہوگا اور 2018سے تاپی رکن مملک کو گیس کی فراہمی شروع ہوجائے گی، منصوبے کے تحت ترکمانستان سے افغانستان، پاکستان اور بھارت کو یومیہ تین ارب پچیس کروڑ کیوبک فیٹ گیس برآمد کی جائے گی۔