جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بلوچستان کے لیے دیہی ٹیلی فون منصوبے منظورہوگئے،انوشہ رحمن

datetime 6  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پہلے سے ہی غیرترقی یافتہ اور دور افتادہ علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ایسے تمام علاقوں کو آئی ٹی کے ذریعے منسلک کرنے کا پختہ عزم رکھتی ہے اور اسی عزم کے تحت حال ہی میں یونیورسل سروسز فنڈ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بلوچستان سے متعلقہ دیہی ٹیلی فون منصوبوں کی منظوری دی ہے جو سبی، ڑوب اور شانگلہ میں شروع کیے جائیں گے۔
وہ بلوچستان کے وزیرآئی ٹی عبدالرحیم زیارت وال سے ملاقات میں گفتگو کررہی تھیں، اس موقع پر سیکریٹری آئی ٹی بلوچستان ڈاکٹر عمر بابر بھی موجودتھے۔ انوشہ رحمن نے بتایا کہ وفاقی حکومت پہلے سے ہی غیر ترقی یافتہ اور دور افتادہ علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ایسے تمام علاقوں کو آئی ٹی کے ذریعے منسلک کرنے کا عزم رکھتی ہے۔
حال ہی میں یونیورسل سروسز فنڈ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بلوچستان سے متعلقہ دیہی ٹیلی فون منصوبوں کی منظوری دی ہے جو سبی، ڑوب اور شانگلہ میں شروع کیے جائیں گے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ سبی لاٹ میں سبی، باراکھان، قلعہ سیف آ اور لورالائی کے 258 موضع جات میں بسنے والے 4 لاکھ37ہزار 508افراد مستفید ہو سکیں گے، اسی طرح ڑوب لاٹ میں مشاخیل، شیرانی اور ڑوب کے 186 دیہات کی تقریباً 3لاکھ 86ہزار 126 افراد پر مشتمل آبادی کو فائدہ ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی پارک کورین ایگزیم بینک کی معاونت سے تعمیر کرنے جا رہے ہیں جو 45 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہوگا اور اسی طرح کے 2 مزید ٹیکنالوجی پارک عنقریب تعمیر کیے جائیں گے۔
وزیر مملکت نے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا کہ یونیورسل سروسز فنڈ کمپنی کے تحت ہمارا ٹیلی سینٹرز کے قیام کا منصوبہ عملی مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور ہم بلوچستان کے دیہی علاقوں میں بھی ٹیلی سینٹرز قائم کرنے جا رہے ہیں، ان ٹیلی سینٹرز میں ٹیلی کام سروسز کے علاوہ پہلے مرحلے میں نادرا سے متعلقہ سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔
صوبائی وزیر نے بلوچستان کے دیہی اور پسماندہ علاقوں کو آئی ٹی اور ٹیلی کام کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت کی کاوشوں کو سراہا اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کامیابی سے ای آفس نظام کے نفاذ پر وزیر مملکت انوشہ رحمن کو مبارکباد پیش کی اور بلوچستان میں بھی ای آفس سسٹم کے قیام کے لیے تعاون کی درخواست کی۔ انوشہ رحمن نے صوبائی وزیر کو بلوچستان میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا اور بلوچستان میں ای آفس سسٹم کے قیام کے لیے تمام تر تکنیکی معاونت فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…