نندی پور پاور منصوبہ 57 ارب روپے کھا گیا، بند کیوں پڑا ہے؟

6  ستمبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نندی پور پاور پراجیکٹ 57ارب روپے کھا چکا ، پھر بھی بند کیوں پڑا ہے ؟ وزارت پانی و بجلی نے معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے ذمہ دار ایم ڈی کو ٹھہرا دیا، 3 دن میں جواب طلب کر لیا گیا۔ نندی پور پاور پراجیکٹ ہے 425 میگاواٹ کا مگر یہ بس دکھاوا ہی نکلا، اتنی بجلی پیدا کرنے کی تو صلاحیت ہی نہیں،وجہ نکلی پراجیکٹ انتظامیہ کی غفلت ، نا اہلی اور معاملات کو دبائے رکھنا۔ وزارت پانی وبجلی نے نندی پور پاور پراجیکٹ کے ایم ڈی محمد محمود کو چارج شیٹ کر دیا، وضاحت دینے کے لیے دن ملے ہیں صرف 3۔ ایم ڈی سے پوچھا گیا ہے کہ چینی کمپنی ڈونگ فنگ کو کنٹریکٹ دینے میں قواعد و ضوابط نظر انداز کر کے انتہائی نرمی کیوں برتی گئی؟کنٹریکٹر نے پاور پلانٹ کو فیول فراہم کرنے والا یونٹ کم صلاحیت کا لگایا ، بجلی کی پیداوار کم ہوئی ، معاملہ پراجیکٹ انتظامیہ کے علم میں تھا مگر اسے اعلیٰ حکام سے خفیہ رکھا گیا ، کیوں؟ قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوا اور اب بھی ہو رہا ہے، کنٹریکٹرکو جرمانہ تک نہ کیا گیا، کیوں؟ نندی پور انتظامیہ اضافی سکڈز لگاکرمنصوبے کے نقائص دور کرنے میں ناکام رہی ، کیوں؟ وزارت پانی و بجلی کے مطابق نندی پور پاور پلانٹ چلانے کا انتظام آﺅٹ سورس کرنے کے لیے جو ٹینڈر جاری ہوئے ان میں بھی غلطیاں پائی گئیں۔ نندی پور پاور پلانٹ آزمائشی پیداوار کے بعد بند پڑا ہے، بجلی نہیں بنے گی اور نہ بکے گی تو منصوبے کے قرضوں کی واپسی کیسے ہو گی؟ وزارت پانی و بجلی نے کہا ہے کہ نندی پور پاور پلانٹ کی انتظامیہ ناکام ہوئی، ایم ڈی جواب دیں اور وہ بھی 3 دن کے اندر۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…