کراچی(نیوزڈیسک) کراچی ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے سامان لادنے والی ٹرالی ٹکرا گئی جس سے پہلے سے تاخیر کا شکار پرواز مزید کئی گھنٹے لیٹ ہوگئی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دے دئیے۔کراچی ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے سامان لادنے والی ٹرالی ٹکرانے کے باعث جہاز کے نچلے حصے کو نقصان پہنچا ۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم نے طیارے سے ٹرالی ٹکرانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے لاپرواہی میں ملوث عملے کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ شجاعت عظیم کا کہنا ہے کہ سرکاری املاک قوم کا سرمایہ ہیں، ان کی حفاظت پی آئی اے کے ہر اہلکار پر فرض ہے۔