جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

چیئرمین ایف بی آر نے نئی آڈٹ پالیسی کی منظوری دیدی

datetime 5  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) طارق باجوہ نے ٹیکس دہندگان کے آڈٹ کے لیے نئی آڈٹ پالیسی 2015 کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے آئندہ ہفتے ایف بی آر کی بورڈان کونسل میں پیش کیا جائے گا۔ایک قومی اخبار کے مطابق آڈٹ پالیسی کے مسودے کے مطابق آڈٹ کا بنیادی مقصد ٹیکس چوری کے خلاف موثر کارروائی کرنا، ٹیکس چوری کے رجحان کو کم سے کم کرنا اور ان خامیوں کی نشاندہی کرکے دور کرنا ہے جو ٹیکس دہندگان کے لیے ٹیکس بچانے کا سبب بنتی ہیں۔آڈٹ پالیسی کے تحت کمپیوٹرئزاڈ بے ترتیب قرعہ اندازی کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو آڈٹ کے لیے منتخب کیا جائے گا اور مانیٹرنگ کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دوسرا متبادل نظام متعارف کرانے تک آڈٹ کیسز کی مانیٹرنگ ٹیکس آڈٹ مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔ مسودے میں کہا گیاکہ آڈٹ کے دوران جو ٹیکس دہندگان ملکی ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جائیں گے اورمطلوبہ صلاحیت سے کم ٹیکس ادا کر رہے ہوں گے ان سے نہ صرف ٹیکس واجبات وصول بلکہ جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔دستاویز کے مطابق کمپیوٹرائزڈ بے تریب قرعہ اندازی کے علاوہ کمشنرز ان لینڈ ریونیو بھی اپنی حدود میں کم ازکم 5 سے 20 فیصد تک ٹیکس دہندگان کو آڈٹ کے لیے منتخب کریں گے، ان ٹیکس دہندگان کوبذریعہ لیٹر آگاہ کیا جائے گا، ان کے آڈٹ کے لیے انتخاب کی وجوہ بھی بتانا ہوں گی۔ دستاویز کے مطابق ایف بی آر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کی سیکشن 177(11)کے تحت انکم ٹیکس آڈٹ کے لیے اسپیشل آڈٹ پینل تشکیل دے سکے گا۔اسی طرح سیلز ٹیکس ایکٹ 1990کی سیکشن46 کے تحت سیلز ٹیکس آڈٹ اور ایف ای ڈی ایکٹ 2005کے تحت فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی آڈٹ کے لیے بھی اسپیشل پینل تشکیل دیا جا سکے گا۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ انکم ٹیکس آڈٹ کے کیسوں کی مانیٹرنگ آئی آر آئی ایس سسٹم اور سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے آڈٹ کیسوں کی مانیٹرنگ ٹیکس آڈٹ مانیٹرنگ سسٹم(ٹی اے ایم ایس)کے ذریعے ہوگی، ٹیکس دہندگان کو آڈٹ کے لیے تمام نوٹس اور لیٹرز و احکام مخصوص بارڈ کوڈ کے ساتھ جاری کیے جائیں گے۔دوسری صورت میں ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی بورڈ ان کونسل کی جانب سے آئندہ ہفتے نئی آڈٹ پالیسی کی منظوری کے بعد کمپیوٹرائزڈ بے ترتیب قرعہ اندازی کی جائے گی جس میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد ٹیکس دہندگان کو آڈٹ کے لیے منتخب کیا جائے گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…