لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے رواں سال صوبہ میں مفت گندم کے بیج فراہم کرے گی۔ جو اچھی اقسام کا کنگی سے محفوظ بیج ہوگا اور اس کا مقصد گاﺅں کی سطح صحت مند بیج کی ترویج ہے، تاکہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔ اس پروگرام کے تحت کاشتکار درخواست فارم متعلقہ ڈسٹرکٹ یا ڈپٹی آفیسر زراعت یا ان کے دفاتر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں یا پھر ان کی کی ویب سائٹی سے ڈواﺅن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔ درخواست فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی۔ کاشتکار اپنی درخواستں اسی دفتر میں جمع کروا کر رسید حاصل کریں اور درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے۔ کامیاب کاشتکاروں کو بیج کی فراہمی 5تا 25اکتوبر کر دی جائے گی۔