اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارتِ پیٹرولیم اور تیل و گیس کی پیدواری کمپنیوں کے درمیان 94 لیز معاہدوں پر دستخط۔ کئے گئے ہیں۔ لیز معاہدوں کے تحت کمپنیوں کیلئے تیل و گیس کی قیمت بھی مقرر کر دی گئی ہے۔ لیز معاہدوں پر پی پی ایل، مول اور ماری پیٹرولیم نے دستخط کئے ہیں۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ 2007ئ کی پالیسی کے تحت کمپنیوں کو چار اعشاریہ ایک ڈالر ایم ایم بی ٹی یو ریٹ ملے گا۔ جب کہ 2009ئ کی پالیسی کے تحت کمپنیوں کو 4.38 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو ریٹ ملے گا۔ 2012ئ کی پالیسی کے تحت 5.78 ایم ایم بی ٹی یو ریٹ ملے گا۔ وزارت پیٹرولیم نے ان 6 کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دئیے ہیں جو معاہدے کے مطابق تیل و گیس تلاش کرنے میں ناکام رہیں،جب کہ مزید سات کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں، وزیرِپیٹرولیم نے مزید بتایا کہ چار کمپنیوں کو لائنس منسوخی کیلئے پہلے نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔