لاہور(نیوزڈیسک)ود ہولڈنگ ٹیکس ،آج بڑا دن،طبل جنگ بج گیا،تیاریاں مکمل،آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک بھر کے تاجر آج ( جمعہ ) کو احتجاجاًبینکوں سے لین دین نہیں کریں گے۔ لاہور میں بعد ازنماز جمعہ دوپہر ڈیڑھ بجے مسجد شہدا کے باہر تاجروں کی جانب سے یوم بددعاکی تقریب منعقدہوگی جس میں تاجر جھولی اٹھاکر حکومت، آئی ایم ایف اور ایف بی آر کو بددعائیں دیںگے۔انہوں نےکہا کہ تاجروںنے ملک بھر میں پرامن احتجاج کے ذریعے حکومت کوپیغام دیا ہے کہ ہم پرامن اور کاروبار کرنیوالے لوگ ہیں لیکن غلط فیصلوں کے نتیجے میں ہم سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ حکومت وقت ملک بھر کے تاجروں کی آواز سنے اور ظالمانہ ود ہولڈنگ ٹیکس کا فیصلہ واپس لے۔