اسلام آباد(نیوزڈیسک)سروسز پر ٹیکس،اسحاق ڈار نے پھر وہی کیا جس کی امید نہ تھی،وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سروسزپرکم ازکم 8فیصدٹیکس کے معاملے پروزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیوہارون اخترخان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے جو اس معاملے پردو ہفتوں میں سفارشات پیش کرے گی۔وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت ایک اجلاس میں اس معاملے کاتفصیلی جائزہ لیا گیا چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے متعلقہ حلقوں سے ہونیوالی ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مختلف شعبوں کی مالی صورتحال مختلف ہے اس لئے کم ازکم ٹیکس کی شرح کے بارے میں غور کرناہوگا وزیرخزانہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دیناچاہتی ہے انہوں نے ہارون اختر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی بنانے کااعلان کیا جس میں دیگر ارکان میں عاصم ذوالفقار،اشفاق احمدتولہ،نوید اندرابی اورایف بی آرکاایک سینئررکن شامل ہونگے وزیرخزانہ نے کہاکہ کمیٹی دو ہفتوں میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔