اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایک وقت تھا کہ سونے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے ان میں کمی کا رجحان جاری ہے۔تجزیہ کاروں نے سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 2016ء میں اس کی قیمتوں میں حیران کن حد تک کمی واقع ہو گی۔پیش گوئی کے مطابق آئندہ برس سونے کی فی اونس (تقریباً 2.6 تولہ) قیمت میں 800 ڈالر (تقریباً 83 ہزار 284 روپے) کی نمایاں کمی ہو گی اور آئندہ سال مارچ تک سونے کی قیمت 1000 ڈالر (تقریباً 1 لاکھ 4 ہزار روپے) فی اونس کی کم ترین سطح سے بھی نیچے آ جائے گی۔اے بی این ایمرو کی پیش گوئی کے مطابق رواں سال دسمبر تک سونے کی قیمت 1000 ڈالر کی سطح پر آجائے گی اور اس کے بعد اس میں مسلسل مزید کمی واقع ہوتی رہے گی اور ممکنہ طور پر دسمبر 2016ء تک فی اونس قیمت 800 ڈالر کی سطح پر آجائے گی۔