پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پی آئی اے 226ارب روپےکی مقروض

datetime 3  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سیکرٹری سول ایوی ایشن محمد علی گردیزی نے کہا ہے کہ پی آئی اے 226ارب روپےکی مقروض ہے۔ ماہانہ 13ارب روپے قرض پرسود کی مد میں ادا کیے جاتےہیں ۔ قرضوں کو شیئرز میں تبدیل کرنے کیلئے بینکوں اور مالیاتی اداروں سے بات چل رہی ہے ۔سیکرٹری سول ایوی ایشن محمد علی گردیزی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کابینہ کو بریفنگ میں بتایاکہ ایک بینک سے قرضہ لے کر دوسرے بینک کی قسط اداکی جاتی ہے۔ رکن کمیٹی مریم اورنگ زیب کاکہناتھاکہ پی آئی اے مسافروں کو ناقص کھانا فراہم کررہی ہے۔ 80فیصد مسافر کھانا واپس کردیتے ہیں ، ہوٹلوں کا بچاہوا کھانا پی آئی اے کو سپلائی ہورہاہے۔ ایسے ہوٹلوں سے معاہدہ کیوں کیا ۔ کمیٹی نے اس پررپورٹ طلب کرلی ۔کمیٹی نے پی آئی اے کے ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے اور ٹیکس میں چھوٹ کی تجاویز مستردکردیں اور 28جولائی 2015کو روزنامہ جنگ میں چھپنے والی پی آئی اے میں 67 کروڑ روپے کی مالی بدعنوانی کی خبرکا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ ایف آئی کے سپرد کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…