کراچی(نیوز ڈیسک)قومی ایئرلائن پی آئی اے کے پیرس اسٹیشن پر ٹکٹوں میں گھپلے اور جنرل سیلز ایجنٹس کی تعیناتی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پی آئی اے حکام کو نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پی آئی اے پیرس اسٹیشن پر ٹکٹوں میں مبینہ گھپلوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ایف آئی اے نے پی آئی اے کو جنرل سیلز ایجنٹس کی تعیناتی سے متعلق آڈیٹر رپوٹ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ایف آئی نے جی ایس اے کی تعیناتی، اشتہار اور قواِئد وضوابط کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے، جبکہ کنٹری منیجر پیرس اور کنٹری منیجر جرمنی کی تعیناتی سے متعلق بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کی جعلی سیلز کے ذریعے سے لاکھوں پاِﺅنڈز کی خرد برد کی گِئی ہے، مبینہ طور پر 70لاکھ پاﺅنڈز کی کرپشن کی گِئی ہے، جس پر ایف آئی اے نے نِئے جنرل سیلز ایجنٹس کی تعیناتی، کنٹری مینیجر سمیت نعمان بشیر اور دیگر افسران کا ریکاڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے سابق ڈاِئریکٹر مارکیٹنگ راشد عزیز اور جی ایم علی طاہر کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔