جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان سے چاول وگوشت خریدناچاہتے ہیں،انڈونیشی قونصل جنرل

datetime 3  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) انڈونیشیا نے آسٹریلیا سے چاول اور گائے کے گوشت کی برآمد روک کر پاکستان سے چاول اور گوشت درآمد کرنے کاارادہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انڈونیشی حکومت جلد ہی کوئی فیصلہ کریگی۔ان خیالات کا اظہار انڈونیشیا کے کراچی میں قونصل جنرل ہادی سنتوسو نے بدھ کو وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت(ایف پی سی سی آئی) کے قائم مقام صدر عبدالرحیم جانو کی جانب سے اپنے اور بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر نورالہلال سیف الرحمان کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کے دوران کہی۔اس موقع پر نورالہلال سیف الرحمان، عبدالرحیم جانو، نائب صدرچیمبر اکرام راجپوت نے بھی خطاب کیا جبکہ ناصر الدین شیخ،وحیدشاہ،بیگم سلمیٰ مراد، خالدہ خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ ہادی سنتوسو نے کہا کہ انڈونیشیا 21سے25 اکتوبر تک ٹریڈ ایکسپو کا انعقاد کرے گا جبکہ نومبر یا دسمبر میں جکارتہ میں پاکستانی مصنوعات کی سنگل کنٹری نمائش ہوگی۔انڈونیشی تاجربھی کراچی میں یہاں کے تاجروں کے تعاون سے سنگل کنٹری نمائش کرنے کو تیار ہیں۔بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر نورالہلال سیف الرحمان نے ویزا مسائل پر کہا کہ جو تاجر مکمل دستاویزات کے ساتھ ویزے کی درخواست دینگے انہیں فوری ویزا فراہم کر دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی باسمتی چاول بہت مہنگا ہے جبکہ دیگر ممالک میں سستا چاول دستیاب ہے۔ عبدالرحیم جانو نے کہا کہ پاکستانی تاجر بنگلہ دیش اور انڈونیشیا کے ساتھ باہمی تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں جبکہ دونوں ممالک میں ایف پی سی سی آئی سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد کو بھی تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…