جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

جعلی اور اسمگل شدہ سگریٹ کی فروخت کےخلاف ملک گیرمہم شروع

datetime 3  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے جعلی اور اسمگل شدہ سگریٹ کی فروخت کرنے والے ڈیلرز کے خلاف ملک گیرمہم شروع کی ہے۔انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیوکے ذرائع کے مطابق اسمگل شدہ اورجعلی سگریٹ بیچنے والوں کوقانون کے مطابق 5 لاکھ روپے جرمانہ یا5 سال قید یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جاسکتی ہیں۔اس غیر قانونی دھندے کا جائزہ لینے کے بعدمعلوم ہوا کہ کئی دکانوں پر اسمگل شدہ سگریٹ فروخت ہورہے ہیں اورکچھ فیکٹری مالکان جعلی سگریٹ کی تیاری میں بھی ملوث ہیں،ان افرادکوفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ2005ءکے تحت سزا دی جاسکتی ہے۔انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیونے اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا پر اس حوالے سے آگاہی مہم بھی شروع کی ہے جس میں مذکورہ بالا غیرقانونی کام کرنیوالے افرادکومتنبہ کیا گیا، اسمگل شدہ اورجعلی سگریٹ بنانے والوں اور ڈیلروں کوکہا گیاکہ وہ غیرقانونی کام سے باز آجائیں بصورت دیگرقانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔ واضح رہے کہ اسمگل شدہ اورجعلی سگریٹ کی فروخت سے سگریٹ ساز اداروں کو بھاری نقصان کے علاوہ قومی خزانہ کوبھی ٹیکس کی مدمیں اربوں روپے کاخسارہ برداشت کرنا پڑتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…