اسلام آباد (نیوزڈیسک )تیل کی قیمتیں،حیرت انگیز انکشاف،حکومت کی موجیںمگر عوام کیلئے کچھ نہیں، صرف ایک ماہ میں حکومت کو 23 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوچکی ہے۔ موجودہ حکومت پر خدا کی مہربانی ہی مہربانی ہے۔ بین الاقوامی مارکییٹ میں خام تیل کی قیمت 7 سال کی کم ترین سطح پر پہچنچ چکی ہے جس باعث ایک سال میں درآمدی بل میں حکومت کو 300 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوچکی ہے۔ رواں مالی سال کی بات کریں تو صرف جولائی میں عالمی سپلائرز سے پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 23 ارب روپے کم خرچ کرنے پڑے اور حکومت کی موجاں ہی موجاں ہوگئی۔ بہتی گنگا میں ریفائنریز نے بھی خوب ہاتھ دھو ڈالے اور تیل سستا دیکھ کر نہ آﺅ دیکھا نا تاﺅ اور دھڑا دھڑ درآمدات شروع کردی۔ صرف ایک ماہ میں5 لاکھ ٹن یعنی پورے 100 فیصد سے زائد کا تیل درآمد کرڈالا۔ اب شروع ہوگا حکومت کا امتحان عوام پر بھی ہونا پڑے گا مہربان اور کم کرنے ہونگے پیٹرول کے دام۔