کراچی (نیوز ڈیسک ) فریٹ فارورڈز اور ایئر کارگو ہینڈلرز کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل ہونے سے تجارت کا بھٹہ بیٹھ گیا ، پورٹ پر 1000 سے زائد کنٹینرز پھنس کر رہ گئے۔ فریٹ فارورڈز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم سعید نے دنیا نیوز کو بتایا کہ ملک بھر کی تمام پورٹس ، ڈرائی پورٹس اور ایئرپورٹ پر کام بند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرن اور پر8 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس جب تک ختم نہیں کیا گیا ہڑتال جاری رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق تجارت معطل ہونے سے پورٹس پر 1000 کے قریب کنٹینرز پھنس کر رہ گئے۔ کراچی چیمبر کے نائب صدر ابراہیم کوسمبی کا کہنا ہے کہ فارورڈرز کی ہڑتال سے تجارتی عمل بری طرح متاثر ہورہا ہے ، ایکسپورٹس آرڈرز میں تاخیر ہو رہی ہے اور برآمد کنندگان پر شپنگ لائن کا جرمانہ بڑھ رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایئرکارگو ہینڈلرز کی ہڑتال کے باعث یومیہ 5 لاکھ ٹن سبزیوں کی برآمدات بھی روک گئی ہے۔
فریٹ فارورڈز اور ایئر کارگو ہینڈلرز کی ہڑتال ، 1000 کنٹینرز پھنس گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بسنت کے معاملے میں
-
رمضان 2026 میں صدقۂ فطر اور فدیہ کی نئی رقوم مقرر
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آئی سی سی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، پاک بھارت میچ ہونے کا امکان
-
بارشوں کا نیا طاقتور سپیل پاکستان میں داخل، الرٹ جاری
-
پنجاب حکومت کی بیوہ خواتین کیلئے سپورٹ کارڈ اسکیم منظور
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پی ٹی آئی کے2 اہم رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا
-
اداکارراجپال یادیو قرض تنازع کیس میں تہاڑ جیل منتقل
-
صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری
-
آئی سی سی نے پی سی بی اور بی سی بی کے ساتھ مذاکرات کی تفصیلات جاری کردیں
-
ڈرائیورز خبردار، آن لائن ٹیکسی والوں کے لیے نیا الرٹ جاری
-
بھارتی کھلاڑیوں نےبلّے کے ساتھ کیا کر رکھا ہے ،سری لنکن کرکٹر نے بھارتی بیٹرز کے بلّوں پر سوال اٹھا...
-
ملک بھر میں آج بھی سونے کی قیمت میں اضافہ
-
سینئر صحافی بلال غوری کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار



















































