جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ود ہولڈنگ ٹیکس،آل پاکستان تاجر اتحاد نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آل پاکستان تاجراتحاد کے مرکزی صدرمحمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ0.3ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک بھر کی تاجر برادری نے (آج)2ستمبر کو ملک گیر یوم احتجاج منعقد کیا جا ئے گااس سلسلے میں تمام صوبائی اور وفاقی دارالحکو متوں میں احتجاجی مظاہر ے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی جبکہ 4ستمبر کو ایک دن کے لیے بنکوں سے لین دین کا بائیکاٹ کرتے ہو ئے بنکوں سے کسی قسم کا کاروبار نہیں کیا جا ئے گا اور 9ستمبر کو ملک بھر میں مکمل اور تاریخی شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی اور اگر حکو مت نے اس کے باوجود تاجروں کے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیاتو 7اکتوبر کو دوبارہ ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال اور حکو مت کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جا ئے گا اورکہا ہے کہ حکو مت نے تاجروں کی جانب سے انھیں دیے گئے وقت کوتاجروں کی کمزوری سمجھتے ہو ئے تاحا ل وڈہولدنگ ٹیکس کو برقرار رکھا ہو ا ہے جو ریاستی سطح پر بھتہ خوری کے مترادف ہے ۔جسے ملک بھر کے تاجروں نے یکسرمسترد کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر آل پاکستان تاجر اتحاد کے سیکرٹری اطلاعات ضیاءاحمد بھی ا ±ن کے ہمراہ تھے۔محمد کاشف چو ہدری نے کہا ہے کہ 0.3فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک بھر کے تاجر آج سے ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے حکومت بینکوں سے لین دین پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کا فیصلہ فوری واپس اور تاجروں سے مذاکرات کرے۔زرعی آمدن ، سٹاک ایکسچینج سمیت دیگر شعبہ جات کو ٹیکس نیٹ میں لایاجائے حکومت بلاواسطہ کی بجائے براہ راست ٹیکس لگائے ٹیکس کے نظام میں اصلاحات اور ایف بی آر میںکرپشن کے خاتمے تک ٹیکس نیٹ میں اضافہ ممکن نہیں ہے ۔کاشف چوہدری نے کہا کہ حکومت نے چھوٹے تاجروں پر ٹیکس کا بوجھ ڈال کر ٹیکس نظام میں بہتری لانے کے اقدام سے راہ فرار اختیار کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بینکوں سے لین دین کے معاملے پر حکومت کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس لگانا ظالمانہ اقدام ہے حکومت کے اس اقدام کے باعث فلاحی ادارے ، خیراتی اور مساجد کے اکاونٹس سے بھی اس مدمیں ٹیکس وصول کیاجارہاہے انہوں نے کہا کہ دو ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر ملک بھر کے تاجروںمیں اتفاق پایا جارہاہے اور آج سے تاجرہر ضلع کی سطح پر حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کررہی ہے انہوں نے کہا کہ تاجربرادری نظام کی بہتری اور ٹیکس چوری کے خاتمے تک اپنی آواز بلند کرتی رہے گی ایک سوال کے جواب میں کاشف چوہدری نے کہا کہ حکومت براہ راست ٹیکس عائد کرے بلاواسطہ ٹیکس کی آڑ میں ایف بی آر کو کرپشن کا موقع میسر آرہاہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپر بینکوں سے لین دین پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی صلیب بڑھائے اور دسمبر تک اس ٹیکس کو موخر کردے تاجروں کے ساتھ مذاکرات کے بعد ان کی مشاورت سے یہ ٹیکس عائد کرے تاجربرادری حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی آمدن ، سٹاک ایکسچینج اور سیلز ٹیکس ایٹ سورس عائد کرے تو ٹیکس کے نیٹ میں اضافہ ہو سکتا ہے حکومتی دوہرے معیار کی وجہ سے ٹیکس کے ریٹرن فائلرز میں کمی آرہی ہے جس کی بنیادی وجہ ایف بی آر کا پیچیدہ اور کرپٹ نظام ہے حکومت کمرشل صارف کو ٹیکس ریٹرن داخل کرنے پر توجہ مرکوز کرے اور فوری طورپر بینکوں سے لین دین پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کے فیصلے کو فوری طورپر واپس لے ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…