پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ایف بی آر اگست کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل نہ کر سکا

datetime 1  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اگست میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا جس کے نتیجے میں رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں کا شارٹ فال 35ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے تاہم حتمی اعدادوشمار موصول ہونے تک اس شارٹ فال میں کمی متوقع ہے۔
نجی ٹی وی کو دستیاب عبوری اعدادوشمار کے مطابق ایف بی آر گزشتہ 2ماہ کے دوران 330ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں جو گزشتہ مالی سال 2014-15کی اسی مدت کی ٹیکس وصولیوں سے زیادہ مگر جولائی اگست2015 کے لیے مقررہ 365.3 ارب روپے کے ہدف سے35.3 ارب روپے کم ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق ایف بی آر نے اگست میں 181ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 179ارب کی وصولیوں سے صرف 2فیصد زیادہ تاہم گزشتہ ماہ کیلیے مقررہ199.3ارب کے ٹیکس ہدف سے 18.3ارب روپے کم ہے، علاوہ ازیں رواں مالی سال کے پہلے ماہ یعنی جولائی کے دوران ایف بی آر نے 149 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی تھیں جو 166 ارب روپے کے ماہانہ ٹیکس ہدف کے مقابلے میں17 ارب روپے کم ہے۔
اس لحاظ سے سال 2015-16 کے پہلے 2 ماہ کے دوران ایف بی آر کا ریونیو شارٹ فال 35.3 ارب روپے تک پہنچ گیاہے تاہم آئندہ چند روز میں ٹیکس وصولیوں کے حتمی اعدادوشمار موصول ہونے پر ریونیو شارٹ فال میں کمی کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…