پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کرپشن کی نشاندہی پر100کھیپوں کی کلیئرنس روک دی گئی

datetime 1  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن انفورسمنٹ نے کرپشن کی نشاندہی پربیگیج کے 100سے زائد کنسائمنٹس کی کلیئرنس پورٹ قاسم اور ویسٹ وہارف پر روک دی ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس اینڈانوسٹی گیشن انفورسمنٹ یعقوب ماکو کو بیگیج کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں بدعنوانیوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس پر پورٹ قاسم اور ویسٹ وہارف پر بیگیج کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس روک کر بیگیج کے کنسائمنٹس کی مشترکہ ایگزامینیشن کرنے کی ہدایت جاری کیں جس پر ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن انفورسمنٹ اور ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پریونٹیوکے افسران نے کام شروع کردیا، مشترکہ ایگزامینیشن کے دوران ویسٹ وہارف پر بیگیج کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں بدعنوانیاں بھی سامنے آئی ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ پورٹ قاسم اور ویسٹ ہارف سمیت تمام ٹرمینل پر بیگیج کے کنسائمنٹس کی ایگزامینیشن پریونٹیوکلکٹریٹ کے افسران کی جانب سے کی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک پاسپورٹ پر بیگیج کے متعدد کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی جاتی ہے جس کے لیے پریونٹیوکلکٹریٹ کے افسران مبینہ طورپر1.5 لاکھ روپے فی کنٹینروصول کرکے بیگیج درآمدکرنے والے کی خواہش کے مطابق رپورٹ دیتے ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ ٹی آرپر آنے والے بیگیج کے کنسائمنٹس میں نئے سامان کی بڑی مقداردرآمدکی جاتی ہے جس پر لاکھوں روپے فی کنٹینرز کے ڈیوٹی و ٹیکسزعائد ہوتے ہیں لیکن پریونٹیوکلکٹریٹ کے افسران چند پیسوں کی خاطر اسمگلر مافیا کے ساتھ مل کرقومی خزانے کو کروڑوں روپے ماہانہ کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…