اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل تین
تین روپے فی لیٹر سستا دستیاب ہوگا یہ اعلان وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس میں کیا وزیر پیٹرولیم شاہد خا قان عباسی نے بتایا کہ پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 3،3 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 73 روپے76 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 82 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہوگی جب کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں باقی تمام ایشیائی ممالک کی نسبت کم ہیں اس کے علاوہ گھریلوصارفین کے لیے گیس پر سبسڈی بھی 75 ارب روپے کر دی گئی ہے جب کہ ایل این جی کا کنٹریکٹ مکمل ہونے کے بعد اس کی قیمتوں کا بھی تعین کرلیا جائےگا۔اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے 60 پسے . پیٹرول کی قیمت میں چھ روپے 14 پیسے فی لیٹر کمی ہونا تھی تاہم تین روپے تک ہی کمی کی گئی۔گزشتہ ماہ بھی پٹرول کی قیمت میں ایک روپے تین پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں چار روپے 83 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے 92 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے چھ پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
31
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں