کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ رینجرزسندھ میں مداخلت نہیں کررہی ہے بلکہ وہ حکومت سندھ کے ہی مطالبے پرہی آئی ہے، رینجرز کے کام میں وفاق بھی مداخلت نہیں کرتا، جہاں کرپشن کے خدشات ہیں وہاں رینجرز جا سکتی ہے۔
یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ایڈمورگیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے شکارپور ٹرمینل اور دولت پور ڈپو کی افتتاحی تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے ایڈمورگیس کے 3200 ٹن گنجائش کے حامل اسٹوریج ٹرمینل اور 2400 ٹن گنجائش کے ڈپوکے قیام کوخوش آئند قراردیااور کہا کہ ملک میں اب بھی1 لاکھ ٹن اسٹوریج کیپیسٹی کی ضرورت ہے۔
اسٹوریج گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے ہی جنوری میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران رونما ہواجس سے سب لوگ آگاہ ہو گئے تھے کہ ملک میں اسٹوریج گنجائش بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کی بڑی ذمے داری اگرچہ حکومت پر عائد ہوتی ہے لیکن حکومت کی خواہش ہے کہ مقامی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور نجی شعبے کے سرمایہ کاراسٹوریج استعداد کو بڑھانے کے منصوبوں میں سامنے آئیں۔
حکومت کی ان کی بھرپور معاونت کرے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج بھی دنیا کی نسبت پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سب سے کم ہیں اور پٹرولیم پرائس کی کم ترین سطح کے 10 ممالک کی فہرست میں پاکستان شامل ہے،یورپ میں30 تا40 فیصد ریونیو جنریشن پٹرولیم پروڈکٹس سے ہوتی ہے تاہم وزیراعظم کی خواہش ہے کہ عوام کو نہ صرف معیاری پٹرولیم مصنوعات مہیا ہوں بلکہ صارفین کو کم سے کم قیمت کے مواقع فراہم ہوں۔
پاکستان فرنس آئل درآمد کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے اور ملک میں بین الاقوامی معیارکا پٹرول وڈیزل درآمد نہیں ہو رہا، درآمدی پٹرول وڈیزل نہ صرف ماحول بلکہ گاڑیوں کے انجن کیلیے بھی بہتر نہیں ہے، ملک میں جاری توانائی بحران کا واحد متبادل حل ایل این جی ہے۔
جس کی قیمت فرنس آئل کے مقابلے میں15 فیصد کم ہے ،گزشتہ ایک سال میں موٹرگیسولین کی کھپت میں ریکارڈ نوعیت کا اضافہ ہوا ہے،عالمی قیمتیں کم ہونے سے مقامی آئل انڈسٹری دباو¿ کی زد میں ہے۔ اس موقع پرایڈمور گیس کے سی ای اوعامرولی الدین چشتی اور منیجنگ ڈائریکٹر عرفان قریشی نے بھی خطاب کیا۔
توانائی بحران کا واحد متبادل حل ایل این جی ہے ،شاہدخاقان
30
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں